پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیخ رشید خورشید شاہ کے احسان مند۔۔ مگر کیوں؟

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ زاہدسرفرازاورماروی میمن تووزارتوں کے شوقین لوگ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دانیال عزیز کاساراخاندان محمدخان جونیجوسے آج تک یہی کرتارہاہے ،دانیال عزیز کے والدکو محمدخان جونیجو کوکرپشن کی وجہ سے کابینہ سے نکالا۔شیخ رشید نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں خورشیدشاہ کااحسان مند ہوں ،امریکہ نے جوکچھ میرے ساتھ کیااس پرخورشیدشاہ نے آوازبلند کی اورآج بھی میں ان کااحسان مند ہوں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اسمبلیوں سے استعفی دیں تومیں بھی دے دوں گااگرچہ میں استعفی دینے والانہیں ہوں۔شیخ رشیدنے کہاکہ اس بڑی سزاکیاہے کہ آصف زرداری کواس کابیٹابھی نہیں بلاتا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے اپنی ناکامیوں کوچھپانے کے لئے سینیٹ کے پانچ ارکان راولپنڈی سے لئے تاکہ میں ناکام ہوجاﺅں ،یہ گینگ خودکھارہے ہیں ۔شیخ رشید نے کہاکہ پی آئی اے کاسربراہ کرپٹ ہے ۔میں توگلی محلے کاامیدوارہوں ۔میں اس عوام کالیڈرہوں جس کے منہ میں کچھ نہیں ہے ،نوازحکومت نے ایک میگاواٹ بجلی پیدانہیں کی ۔ماسوائے فضل الرحمان کے سب جماعتوں نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ،یہ سب لوگ لند ن میں نوازشریف کے ساتھ تھے ۔میں عمران خان کومشورہ دیتاہوں کہ وہ دوبارہ دھرنادیں ۔اگرچارحلقوں میں دھاندلی ثابت ہوتی ہے توعمران خان پرجائز ہے کہ وہ دوبارہ کینٹنرپرآئے اوردھرنادے ۔اس قوم کے ساتھ ظلم اس لئے ہورہے ہیں کہ کوئی بولنے والانہیں ہے ۔جومیری سوچ ہے وہ عمران خان کی پارٹی میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرآج آصف زرداری اورراجہ پرویزاشرف پرہاتھ ڈالاجاتاتوملک کایہ حال نہ ہوتا۔قوم جب تک سڑکوں پرنہیں آئے گی کچھ نہیں ہوگا،میری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔میں ایک بڑا آدمی ہوں میں نوازشریف کی عزت کرتاہوں میں بے نظیرکی طرح نوازو نہیں کہتا۔یہ اسمبلی گندے لوگوں کی چھتری ہے اس اسمبلی کرپٹ افرادبیٹھے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…