پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کوعوام کا پیسہ واپس کرنیکاحکم

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں پر عائد سرچارجز کو غیر قانونی ، غیر آئینی قرار دیکر وصولی روک دی جبکہ حکومت کو صارفین کے پیسے واپس کرنے کا پلان پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بجلی بلوں پر عائد سرچارجز سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا ۔عدالت کے روبرو 269درخواست گزاروں نے بجلی کے بلوں پر عائد سرچارجز کو چیلنج کر رکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے نیپرا کی منظوری کے بغیر سرچارجز عائد کر دئیے ۔عدالت نے بجلی کے بلوں پر عائد ایکو لائزیشن سرچاج ، نیلم جہلم سرچارج ، ڈیٹ سروسنگ سرچارج ، یونیورسل فنڈ سرچارج کو غیرقانونی غیرآئینی قرار دے دیا جبکہ اس حوالے سے نیپرا کے سیکشن اکتیس (5)کو بھی غیرقانونی قرار دیا ۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ تین ماہ میں صارفین کے پیسے واپس کرنے یا بجلی کے بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کے لیے پلان پیش کریں ۔ عدالت نے فیصلے میں یہ بھی تحریر کیا کہ عوام کو بجلی کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ بجلی کی چوری ، لائن لاسز اور انتظامی نقصان کی وصولی عام شہریوں سے وصول کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ وفاقی حکومت نے عدالت سے اس فیصلہ کو معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ قریب ہے ، فیصلے سے بجٹ متاثر ہوگا ۔ عدالت نے حکومتی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس رقم کی واپسی کیلئے تین ماہ کاوقت ہے۔اگر ان کو فیصلے پر اعتراض ہے تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…