اور پارلیمانی کمیٹی میں سارے منصوبے کی ماہانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ ہمیں پہلے اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ منصوبے پہلے ہی طے کر لئے گئے جبکہ ہمیں اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ چین کے ساتھ 45 ارب ڈالر کے منصوبوں میں ہمارے صوبے کا کیا حصہ ہے اس حوالے سے ہمیں آگاہ کیا جائے جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ چین نے 45 ارب ڈالر کی رقم دی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ 45 ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط ہوئے ہیں اور چینی کمپنیاں ان منصوبوں پر سرمایہ کاری کریں گی اور سرمایہ کاری کمپنیاں اپنی ترجیحات کو بھی مد نظر رکھتی ہیں۔ یہ تاثر نہیں ملنا چاہیے کہ کوئی رقم آئی ہے اور اور اس میں سے چاروں صوبوں کو حصہ ملنا چاہیے۔ ان منصوبوں کے نتیجے میں جو بھی بجلی پیدا ہو گی وہ نیشنل گرڈ میں جائیگی اور وہاں سے ہر صوبے کی ضرورت کے مطابق تقسیم کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ماضی میں افغان جہاد کے دوران جب ڈالروں کی بوریاں آتی تھیں تو اس وقت کسی نے کیوں نہیںپوچھا کہ یہ ڈالر کہاں خرچ کئے جا رہے ہیں اور اس وقت کیوں سوالات نہیں اٹھائے گئے جبکہ مشرف کے دور میں بھی امریکہ نے اربوں ڈالر دئیے۔ مشرف سے اس کا حساب کیوں نہیں پوچھا گیا یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ وزیر اعظم نے خود ہمیں دعوت دے کر مشاورت کی ہے ۔ چین نے پیسہ نہیں دیا سرمایہ کاری کے معاہدے کئے ہیں ہمیں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے او رآج کی بریفنگ میں ہمارے تحفظات دور کئے گئے ہیں اور ہمیں قومی مفادات کو ترجیح دینا ہو گی۔ ذ رائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے بھی انتہائی مثبت سوچ کا اظہار کیا اور کہا کہ آج جمہوریت کی وجہ سے ہی ہم یہاں اکٹھے ہوئے اور حکومت بریفنگ دے رہی ہے۔ امید ہے کہ آج کی بریفنگ میں جن باتوں پر اتفاق ہوا ہے حکومت اسی جذبہ کے ساتھ عمل کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نوا زشریف نے کہاکہ ہم نے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ 90ءکی دھائی میں ہم نے بہت لڑ ائیاں لڑ لی ہیں اب لڑائی جھگڑے ختم کر دئیے ہیں۔ ماضی میں ملک میں امن و امان اور سیاسی امو رپر اتفاق رائے کیلئے آل پارٹیز کانفرنسیں بلاتے رہے ہیں جن میں متفقہ فیصلے بھی ہوئے یہ پہلا موقع ہے کہ اقتصادی ترقی کے معاملہ پر اے پی سی بلائی گئی ۔ مشاورت سے تمام فیصلے کئے گئے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ روایات چلتی رہیں۔ وزیر اعظم نے تمام رہنماﺅں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ذ رائع کے مطابق وزیر اعظم نے جب اے پی سی کے آخری لمحات میں اعلامیہ پڑھ کر سنایا تو تمام رہنماﺅں نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا۔ ذ رائع کے مطابق اے پی سی میں پیپلز پارٹی کی طرف سے سابق وزیر اطلاعات شیری رحمن نے زیادہ تر گفتگو کی اور انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی تجویز پر یہ اے پی سی بلائی گئی تھی۔ پیپلز پارٹی اس منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ آج تمام باتوں پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ اے پی سی میں جے یو آئی (ف) کی نمائندگی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ‘ اکرم درانی ‘پیپلز پارٹی کی نمائندگی قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ‘ اعتزاز احسن اور شیری رحمن نے کی ۔ تحریک انصاف کی نمائندگی شاہ محمود قریشی ‘ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اسد عمر ‘ جماعت اسلامی کی نمائندگی سراج الحق‘ صاحبزادہ طارق اللہ اور لیاقت بلوچ نے کی۔ ایم کیو ایم کی نمائندگی فاروق ستار ‘ عبدالرشید گوڈیل ‘ خالد مقبول صدیقی نے کی‘ مسلم لیگ (ضیائ) کی طرف سے اعجاز الحق نے اپنی پارٹی کی نمائندگی کی جبکہ فاٹا کے ارکان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ بریفنگ کے دوران شاہ محمود قریشی ‘ سراج الحق اور اسفند یار ولی نے سوالات بھی کئے جن کا جواب احسن اقبال اور اسحاق ڈار نے دیا۔ اے پی سی میں وزیر اعظم کی معاونت وفاقی وزراءاسحاق ڈار ‘ احسن اقبال‘ خواجہ آصف ‘ شاہد خاقان عباسی‘ پرویز رشید‘ اٹارنی جنرل سلمان بٹ ‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کی۔ اجلاس کے اختتام پر مولانا فضل الرحمن نے خصوصی دعا بھی کروائی
اقتصادی راہداری , ، اے پی سی کی اندرونی کہانی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا
-
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی تھریٹ رپورٹ میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کا خصوصی ذکر
-
ترک خواتین نے مسجد فاتح میں دوپٹے مردوں پر پھینک دیئے،ویڈیووائرل
-
عید الفطر کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
خلیجی ممالک پر حملے، شہزادہ فیصل نے بڑا اعلان کر دیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری
-
امریکی ڈائریکٹر قومی انٹیلی جنس کا پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق بیان مسترد
-
حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافی فکسڈ چارجز شامل کر دیئے
-
راولپنڈی،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 4 افراد گرفتار
-
گیس تنصیبات پر حملہ، قطر کا بڑا سفارتی فیصلہ
-
لاہور، شہری نے فائرنگ کرکے بیوی، بیٹی اور بیٹے کو ہلاک کرکے خودکشی کرلی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کریں گے، وزیر پیٹرولیم



















































