ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سانحہ صفورا میں دہشتگردوں کو شام سے ہدایات ملیں،سینیٹررحمان ملک کے انکشافات

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں انکشاف ہوا ہے کہ سانحہ صفورا میں دہشتگردوں کو شام سے ہدایات مل رہی تھیں ، مرکزی ملزم بڑی سیکولر کمپنی کے فریکونسی کنٹرول روم میں بیٹھا تھا ، 11 لوگ یونیورسٹی اور کالجز کے ایکسپرٹ تھے ، پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا ہے جس کےلئے ” را“ اور افغانستان ملوث ہے ، فضل اللہ پاکستان میں چیف کلر ہے جب تک افغانستان فضل اللہ کو پاکستان کے حوالے نہ کرے ، اس وقت تک افغانستان کو کوئی سہولت نہ دی جائے ، یوسف سیلفی داعش کےلئے کام کررہا ہے اور 6 سو ڈالر پر ڈے پر لوگوں کو بھرتی کیا جاتا ہے ، جنوبی پنجاب میں نیٹ ورک بنا رکھا ہے پہلی میٹنگ گوجرانوالہ کی ایک مسجد میں ہوئی جہاں ابو حریرہ نامی ایک عربی کے ہاتھ پر بیعت کی گئی ، کلر سیداں کا رہائشی اور بہارہ کہو میں ٹھکانہ بنا رکھا تھا ، 26 سے 27 لوگ داعش کے اٹھائے گئے ہیں ۔ جو پاکستانی ایران اور ترکی کے رستے یونان جانا چاہتے ہیں انہیں ترکی کی سرحد پر داعش کے لوگ پکڑ لیتے ہیں اور اچھی تنخواہ پر عراق میں ٹریننگ کروائی جاتی ہے جس کے بعد انہیں شام بھجوا دیا جاتا ہے، کمیٹی نے اسلام آباد لوکل باڈی بل پر تحفظات کا اظہار جبکہ ایان علی کا معاملہ فنانس کمیٹی کو ریفر کردیا ۔ جمعرات کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمن ملک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا اجلاس میں وزیر مملکت امور داخلہ ، سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ، نیکٹا کے چیئرمین سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ، نیکٹا کے کوآرڈینیٹر حامد خان نے کمیٹی کو بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں 46 ہزار سرچ آپریشن کیے گئے ہیں ، ان آپریشن کے نتیجے میں 49 ہزار لوگوں کو تحویل میں لیا گیا جن میں سے 200 سے زائد لوگوں کے دہشتگردوں کے ساتھ روابط ثابت ہوئے ، 137 لوگوں کو پھانسی دی جا چکی ہے ، پھانسیوں سے جیلوں کے اندر اور باہر مثبت اثرات پڑے ہیں ، 8111 لوگوں کو شیڈول فورتھ میں ڈالا گیا ، ابھی تک مدارس کی مکمل تعداد معلوم نہیں ہوسکی ، کچھ بورڈز کے مطابق 18 ہزار سے 29 ہزار کے لگ بھگ مدارس ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 2 ارب سے زائد مالیت کے مشتبہ اکاﺅنٹس بند کیے گئے ہیں ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 26 ہزار اسلحہ لائسنس منسوخ کیے ، پنجاب میں 10 ہزار جبکہ بلوچستان اور سندھ میں بھی اس حوالے سے کام جاری ہے ، یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جائے گا ، ایپکس کمیٹیوں کے اب تک 23 اجلاس ہوئے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…