بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بیرون ممالک وفات پانےوالے پاکستانیوں کے لواحقین کےلئے بہترین فیصلہ

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بیرون ممالک وفات پانے والے سمندر پارپاکستانیوں کے لواحقین کو درپیش مالی مشکلات اور مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپی ایف بورڈ آف گورنرز نے مالی امداد کی گرانٹ 12کروڑ روپے سے بڑھا کر 20کروڑ روپے سالانہ کر دی ۔ جمعرات کو اوپی ایف بورڈ آف گورنرز کا 127واں اجلاس اوپی ایف ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر وزارت سمندر پارپاکستانیز وترقی اانسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کی۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری سکندر اسماعیل خان،سیکرٹر ی خارجہ اعزاز احمد چوہدری،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عالم خٹک،منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف حبیب الرحمن خان اور بیرون ممالک سے بورڈ کے ممبران بشمول سید طیب حسین،شیخ صلاح الدین ایم این اے، مسعود ایم خان،محمد اصغر قریشی،راجہ لیاقت علی،سید قمر رضا،محمد اکرم ایوب چوہدری اور سٹیٹ بینک آف پاکستان،فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے لواحقین کے لئے اوپی ایف کی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اوپی ایف ویلی زونVپر جاری ترقیاتی امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور ترقیاتی امور میں تیزی لانے پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔بورڈ نے اوپی ایف ویلی زونVسے ملحقہ گلبرگ ہاﺅسنگ سوسائٹی کی مرکزی روڈ کی جانب سے اوپی ایف کی ہاﺅسنگ سکیم کے لئے راستے سے متعلق تجویز کی منظوری دی جس سے زیرو پوائنٹ سے اوپی ایف ویلی زون Vتک فاصلے میں 8کلومیٹر کمی واقع ہوگی۔بورڈ نے ایف ڈبلیو او کو اگلے دوماہ میں پراجیکٹ پر جاری ترقیاتی امور مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔بورڈ نے اوپی ایف کی جانب سے یمن سے واپس آنے والے سمندر پارپاکستانیوں کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یمن سے واپس آنے والے سمندر پارپاکستانیوں کے استقبال کے لئے اوپی ایف نے خصوصی انتظامات کئے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اوپی ایف نے یمن سے واپس آنے والے سمندر پارپاکستانیوں کو کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں اور کراچی کی بندرگاہ پر مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت ،کھانا اور کرایہ فراہم کیا۔اجلاس کے دوران اوپی ایف کے تعلیمی اداروں سے متعلق امور پر بھی غورخوض کیا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…