کراچی (نیوزڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ کی پیمراا ور ایف آئی اے کے خلاف دوملین کے دعویٰ کیدرخواست مسترد کردی سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ایف آئی اے ان کے خلاف بے بنیاد کارروائی کررہا ہے اورا س کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جس پر پیمرا بھی کارروائی نہیں کررہا اس عمل سے ان کی ساکھ متاثر ہورہی ہے لہذا ان کو ہرجانہ ادا کیا جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلا ح الدین پہنور کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پیمرا آرڈیننس2002 کی شق نمبر چھ میں شکایت کا طریقہ کار موجود ہے اس شق کے تحت کوئی بھی لائسنس ہافتہ ٹی وی چینل اپنی شکایت پیمرا کو درج کراسکتا ہے ایگزیکٹ نے پیمرا سے رجوع کرنے کے بجائے دیوانی مقدمہ دائر کیا جبکہ ایسی درخواستوں کی سماعت پیمرا کرسکتا ہے اور اس حوالے سے ہی پیمرا مجاز اتھارٹی ہے یہ عدالت پیمرا کا کام نہیں کرسکتی لہذا یہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں ہے