اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے عام انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی تعداد کے تعین سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی تعداد کے تعین میں میرا کوئی کردار نہیں تھا‘ بیلٹ پیپرز کی تعداد کا تعین ریٹرننگ افسران نے کیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس ناصر الملک کی زیر صدارت انکوائری کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہہ نے سابق سیکرٹری اشتیاق احمد پر جرح کی ۔ سابق سیکرٹری نے انکوائری کمیشن میں کہا کہ میرا بیلٹ پیپرز کی تعداد کے تعین میں کوئی کردار نہیں تھا۔ بیلٹ پیپرز کی تعداد کا تعین ریٹرننگ افسران نے کیا اور انہوں نے یہ تعین اپنے اختیارات کے تحت کیا۔ مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے وکلاء(آج) جمعہ کو سابق سیکرٹری اشتیاق احمد پر جرح کریں گے۔