جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صحافیوں پر تشدد، آئی جی سندھ سمیت دیگر اہلکاروں نے معافی نامے کرا دیئے

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی اور دیگر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی ، عدالت کا کہنا ہے دیکھتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی کرتے ہیں۔ ذوالفقار مرزا کی پیشی کے دوران میڈیا نمائندوں پر تشدد کے حوالے سے توہین عدالت کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ عدالت کے روبرو آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران نے ایک بار پھر معافی نامے اور حلف نامے جمع کرائے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ دیکھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی کرتے ہیں۔ پیر کے روز داخل کیے گئے حلف ناموں اور معافی ناموں کا جائزہ لیا جائے گا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر درخواست گزاروں کے وکیل فاروق ایچ نائیک آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو ان کی درخواست مسترد کر دی جائے گی جس کے بعد سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید پڑھئے:خواتین کیلئے دارالامان فیصل آباد میں جسمانی ورزش کے لیے جم قائم

 



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…