اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈسکہ واقعے پرڈی پی او ڈاکٹرآصف کی معطلی کے خلاف ضلع بھر کے انسپکٹرز اور ایس ایچ اوز نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں وکلا کے قتل کے بعد حکومت کی جانب سے ڈی پی او ڈاکٹرآصف کو معطل کر دیا گیا تھا جس پر ضلع بھر کے انسپکٹرز اور ایس ایچ اوز نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔انسپکٹرز نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت ڈی پی او ڈاکٹرآصف کو بحال نہیں کرتی تو ضلع بھر کے انسپکٹرز کے استعفے قبول کرے ۔ دوسری جانب اس صورت حال پر ڈی پی او ڈاکٹر آصف شہزاد نے پولیس اہلکار اور انسپکٹرز کو کہا ہے کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں میری معطلی کی وجہ سے کام نہ روکا جائے۔