ڈیرہ اسماعیل خان ( نیوزڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر راکٹ حملے اور فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق اور اے ایس ا ئی شدید زخمی ہو گیا۔ ڈی ا ئی خان کے نواحی علاقے درابن میں پولیس کی موبائل پر نامعلوم افراد نے راکٹ حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ جس سے ایک اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اے ایس ائی اور ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں دوسرا پولیس اہلکار بھی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں اعظم اور منیر احمد شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے کا سرچ ا پریشن کیا گیا۔