ابو ظہبی (نیوزڈیسک)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔کیس میں گرفتار معظم علی خان کی نشاندہی پر ابوظہبی میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر عمران فارق کے قتل میں گرفتار ملزم معظم علی سے تفتیش کے بعد پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دبئی پولیس سے رابطہ کیا دبئی پولیس نے دونوں ملزمان سعد صدیقی اور عمر کو گرفتار کیا تاہم تاحال گرفتاری ظاہر نہیں کی ہے۔ ملزم سعدصدیقی کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر اور ملزم عمر کا نارتھ کراچی سے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم سعد صدیقی اسی کیس میں ملوث واٹر بورڈ کے ایک افسر کا قریبی ساتھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کوپاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تحویل میں جلد دیا جائے گا