لواحقین کو کروڑوں اربوں کی آفر دینے کے باوجود نہ خرید سکے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن حادثہ نہیں طویل منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔حکمرانوں نے اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کیلئے پولیس میں دہشت گرد، انتہا پسند اور اجرتی قاتل بھرتی کررکھے ہیں جو تنخواہ خزانے سے لیتے ہیں کام حکمرانوں کا کرتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتلوں کو سزا مل جاتی تو ڈسکہ کا واقعہ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ 21 مئی سے شروع ہونے والا احتجاج جون کے وسط تک 40 شہروں میں جاری رہے گا، واپسی پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا۔ جون میں انشاءاللہ پاکستان میں ہوں گا۔ انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے طبیعت زیادہ خراب رہی سینے میں مسلسل درد محسوس ہوتا رہا۔ اب بھی میری رپورٹس 6 مختلف ڈاکٹرز کے پاس معائنہ کیلئے گئی ہوئی ہیں ان کی واپسی پر ہی صحت کے حوالے سے حتمی رائے قائم ہو گی۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کیلئے قائم کمیشن سلطنت شریفیہ کی جے آئی ٹی ہے اس کا نتیجہ پہلے ہی بتا دیتا ہوں کہ فیصلہ عام انتخابات کے حق میں آئے گا۔ لندن میں نہ کوئی پہلے باضابطہ اتحاد بنا تھا نہ آئندہ کوئی غلط فہمی میں رہے، چودھری برادران نے باقاعدہ وقت لیکر لندن میں ملاقات کی تھی جبکہ عمران خان سے ملاقات اتفاقیہ تھی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرنے والوں نے جوڈیشل کمیشن بنتے ہی ایک پرائیوٹ وکیل کی ذریعے اس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کر دیا تھا ،ہم رپورٹ لینے کیلئے کئی ماہ سے عدالت میں ہیں مگر تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا



















































