اسلام آباد (این این آئی) خواتین ارکان اور اسٹاف کی پریشانی کو مد نطر رکھتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاو س کی عمارت میں ننھے بچوں کیلئے ڈے کیئر سینٹر کے قیام کےلئے عملی کارروائی کا آغازکر دیا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خواتین ارکان اور اسٹاف کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں چھوٹے بچوں کیلئے ڈے کیئر سینٹر کے قیام کےلئے اس موقع پر خواتین کو فارمز بھی تقسیم کردیئے گئے ہیں جن میں ملازمت اور بچوں سے متعلق کوائف طلب کئے گئے ہیں۔کوائف کی چھان بین کے بعد پارلیمنٹ ہاو ¿س میں باقاعدہ جگہ منتخب کرکے اس کی تزین و آرائش بھی کی جائے گی، اگلے مرحلے میں خواتین پارلیمنٹرینز کو بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ورکنگ قوانین کے مطابق 50 یا اس سے زائد خواتین ورکرز والے اداروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ڈے کیئر سینٹر کی سہولت فراہم کریں، اسی لئے اسپیکر قومی اسمبلی نے خواتین کو اس سہولت کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔