ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گر گئی

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے ظلم و زیادتی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، حکمران جماعت (ن) لیگ تیس سالوں سے اقتدار پر قابض ہے لیکن آج تک عاآدمی کی حالت نہیں بدل سکی، کسان ، مزدور اور کاشتکار کا آج کوئی پرسان حال نہیں، غریب ،غریب تر اور امیر امیرترہوتا جا رہا ہے،سفاک حکمرانوں سے عوام کسی خیر کی توقع نہ رکھے، حکمرانوں ٹولے کو غریب عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے اقتدار کی فکرپڑی ہوئی ہے ، حکمران ٹولے کو ہر ظلم کا حساب دینا پڑے گا، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، سانحہ ڈسکہ میں پولیس نے ریاستی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی انتہاءکردی ہے ،ماڈل ٹاﺅن اور فیصل آباد سانحہ کے مجرموںکو قرار واقعی سزا مل جاتی تو ڈسکہ میں پولیس خون کی ہولی نہ کھیلتی ، پنجاب پولیس جوبھی حرکتیں کررہی ہے وہ شریف برادارن کا مائنڈ سیٹ ہے، صوبہ پنجاب پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے اور حکمران پنجاب پولیس کو اپنا ذاتی ملازم سمجھ کر استعمال کررہے ہیں،پنجاب حکومت عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے میں اور ریلیف فراہم کرنے میںبُری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔وہ گذشتہ روزگجرات کے علاقے منگوال میں پیپلزپارٹی کے حلقہ پی پی 110 کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری طاہر محمود وڑائچ کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ظالم اور بے حس حکمران ٹولے کے ہوتے ہوئے انصاف ناپید ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ سفاک قاتل بے گناہ انسانوں کی جانوںسے کھیل رہے ہیں، شریف برادران کے ہوتے ہوئے انصاف کا نظام قائم نہیں ہو سکتا، شریف برادران پنجاب پولیس کو کبھی بھی غیر سیاسی نہیں ہونے دیںگے کیونکہ ان کی ساری دو نمبری کی سیاست پولیس کے گرد گھومتی ہے۔ سانحہ ڈسکہ پنجاب کے حکمرانوں کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔شہبازشریف اس سانحہ کے ذمے دار ہیںجنہوں نے آج تک قاتلوں کو قرار واقعہ سزا دلوانے کی بجائے نوٹس اور معطل کرنے کے ڈرامے کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف جس مظلوم کے ساتھ بھی ظلم و زیادتی ہوگی اس کا ساتھ دے گی۔ تقریب سے چوہدری الیاس ، علیم اللہ وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری طاہر محمود وڑائچ کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں باشعور عوام جوق در جوق شمولیت اختیار کررہی ہے، پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کا سورج غروب ہو چکا ہے۔ انشاءاللہ آنے والا دور تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا۔چوہدری طاہر محمود وڑائچ نے تحریک انصاف میں اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ سے عوام مایوس ہو گئے ہیں ۔ میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں تحریک انصاف میں ملک میں تبدیلی کے لئے شامل ہو رہا ہوں ، میں اور میرے ساتھی پارٹی کی مضبوطی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، تقریب میں زبیرٹانڈا ، راجہ نعیم نواز، ناصر چھپڑ، الحاج افضل گوندل ، شیخ نوازش علی ایڈووکیٹ، احمد ندیم گجر، میجر(ر) خلیل، عثمان دھدرا، تنویر گل، مدثر متیانہ اور نعیم ایڈووکیٹ سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکن اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…