جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جمعہ کے خطبات کی نگرانی کا فیصلہ

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)ملی یکجہتی کونسل نے مذہبی علما ءاور پیش اماموں کی تقاریر میں مذہب اسلام کی وضاحت کو اخلاقیات اور انسانیت کے موضوعات تک محدود کرنے کے لیے مساجد میں جمعہ کے خطبات کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعہ کے خطبات کی نگرانی کا فیصلہ ملی یکجہتی کونسل کے ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا۔اس منصوبے کے تحت اجلاس کے شرکا نے جمعہ کمیشن، مصالحتی کمیشن، علمی و تحقیقی کمیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل کمیشن کے ناموں سے چار کمیٹیاں تشکیل دیں۔ملکی یکجہتی کونسل اور جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ نے بتایا کہ جمعہ کے خطبات میں بامقصد پیغامات کے ذریعے فرقہ وارانہ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک مشن کے تحت کام شروع کردیا ہے۔ جمعہ کی نماز کے اجتماع میں اخلاقیات، انسانیت، تہذیب، خاندانی نظام، ثقافت اور عوامی حقوق کے موضوعات پر تقاریر کی جائیں گی۔مولانا عبدالجلیل نقشبندی کی سربراہی میں قائم جمعہ کمیشن کے طریقہ کار پر بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس کے اراکین نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مختلف مساجد کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ خاص طور پر مذہبی علما کی تقاریر کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ بات نوٹ کی گئی کہ مذہبی علما ایسے معاملات پر تقاریر کررہے ہیں جو کسی طرح کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے، تو کمیشن کے اراکین فوری طور پر ان کی تقاریر کو اخلاقیات اور انسانیت وغیرہ تک محدود رکھنے کے لیے کہیں گے۔اس کے علاوہ جمعہ کمیشن کے اراکین پیشگی اقدام کے تحت پیش اماموں کو منتخب موضوعات کے بارے میں بریفنگ بھی دیں گے جن پر جمعہ کے خطبات میں بات چیت کی اور مذہبی اور مسلکی تنازعات سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کمیشن کے اراکین فساد پھیلانے والی سرگرمیوں کی نگرانی کے ذریعے مسلم اقلیتوں سمیت تمام اقلیتوں اور ملک میں موجود ان کی عبادتگاہوں کا تحفظ کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…