اسلام آباد(نیوزڈیسک)قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ اپوزیشن اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل کرنے کے قطعا خلاف ہے، اپوزیشن کی بات نہ مانی گئی تو بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری پر اتفاق رائے کیلئے (آج) جمعرات کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے ۔ خورشید شاہ نے کہاکہ اپوزیشن کی کوشش ہوگی کہ حکومت کو اپنے موقف پر قائل کرلیا جائے ، اگر اے پی سی میں اپوزیشن کی بات نہ مانی گئی تو بڑے نقصان کا خدشہ رہیگا۔ خورشید شاہ کے مطابق اے پی سی میں آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، محمود خان اچکزئی ، اسفندیار ولی ، عمران خان سمیت دیگرسیاسی رہنما شریک ہونگے ،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی بھی کانفرنس میں شریک ہونگے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری،اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ بھی شریک ہوں گے،پارلیمانی رہنما اقتصادی راہداری پرحکومت سے تحفظات دو رکرنے کا کہیں گے۔