اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراطلاعات پرویزرشیدنے کہا ہے کہ ایگزیکٹ سکینڈل سے قانون کے مطابق نمٹا جائیگا . ڈسکہ واقعہ کے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی. انصاف کے حصول کے لئے قانون شکنی مناسب نہیں ہے ۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کے دور ان ڈسکہ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پر ردعمل افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لئے قانون شکنی مناسب نہیں ہے کیونکہ ملک میں اس مقصد کے لئے باقاعدہ نظام موجود ہے۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پرویز رشید نے کہا کہ ایگزیکٹ کے معاملے سے صحافیوں کا براہ راست تعلق نہیں، وہ جس ادارے میں کام کرتے ہیں وہ ابھی آن ایئر بھی نہیں ہوا، صحافی دوسرے ادارے میں جا سکتے ہیں،جب ان سے سوال کیا گیا کہ ایگزیکٹ کے اکاﺅنٹس بند ہونے سے بول کے صحافیوں کی تنخواہ بھی رک سکتی ہے پرویز رشید نے جواب دیا کہ اس وقت قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔پرویز رشید نے ڈسکہ واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ ملزمان پکڑ لئے گئے ہیں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔