فیصل آباد(نیوزڈیسک) 25 سالہ بھارتی شہری زہرہ مریم جس نے فیس بک پر دوستی کی فیصل آباد کے نواحی علاقے کے رہائشی قیصر بلال سے جو ایک سکول میں استانی کے فرائض انجام دے رہی تھی۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے اسلامک لٹریچر پڑھنے کا بہت شوق تھا اور اسلام کے بارے میں جان کاری لینے کیلئے اس سے بات کرتی تھی۔ اس طرح دونوں میں پیار ہو گیا اور پہلی ملاقات واہگہ بارڈر پر ہوئی پھر کیا دونوں کی فیملی کی رضا مندی پر تین ماہ قبل شادی کر دی گئی جس کیلئے لڑکی کے گھر والے پاکستان آئے لیکن تین ماہ بعد ہی آنکھیں کھل گئی جب لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کیساتھ ظلم شروع کر دیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس پر تشدد کیا جاتا اور کمرے میں بند رکھا جاتا اور زیورات سمیت نقدی اور سب کچھ قبضہ میں لے لیا گیا۔ لڑکی نے موقع ملتے ہی 15 پر کال کی اور جس پر پولیس نے لڑکی کو تھانہ ساہیانوالہ منتقل کر دیا اور آج فیصل آباد میں سول جج کے سامنے پیش کر دیا۔ لڑکی کا طبی معاِئنہ کرنے کے احکامات جاری کیئے اور بعد میں لڑکی کو سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے لڑکی کو دارالامان منقتل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔