اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے سانحہ ڈسکہ میں جلاﺅ گھیراﺅ اور پنجاب اسمبلی پر دھاوا بولنے والے مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان گرفتاریوں شروع کر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پنجاب حکومت کی ہدایت پر پولیس نے سانحہ ڈسکہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران وکلاءنے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے ،جلاﺅ گھیراﺅ کرنے اور پنجاب اسمبلی پر دھاوا بولنے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے مختلف علاقوں چھاپے مارے گئے ،رپورٹ کے مطابق ملزمان شناخت کے لئے سی سی ٹی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد لی گئی ،حکومت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا چالان عدالت میں جلد از پیش کئے جائیںتا کہ فوری انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ ڈسکہ میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور ملزم کا چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھئے:دس ہزار سال قدیم انٹارکٹیکا کا برفانی ٹکڑا آئندہ 5 برس میں ختم ہوجائے گا، ناسا