ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بیلفرڈ کی ڈگریاں دینے والا سلیم قریشی ایگزیکٹ کراچی میں چپڑاسی تھا

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایگزیکٹ اسکینڈل پر تجزیہ کرتے ہوئے میزبان نے کہا کہ ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری اسکینڈل کی تفتیش کا معاملہ دن بدن وسیع ہوتا جارہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے ایف بی آئی کے بعد انٹرپول سے بھی مدد مانگ لی گئی ہے، ایگزیکٹ سے جڑی بیلفرڈ یونیورسٹی کو امریکی عدالت جعل سازی کے جرم میں بائیس ملین ڈالر جرمانے کی سزا سناچکی ہے جبکہ ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ بیلفرڈ یونیورسٹی سے کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کرتے ہیں ، تاہم یہ انکار سراسر غلط ہے، بیلفرڈ یونیورسٹی کے سارے معاملے کی ذمہ داری ایک پاکستانی سلیم قریشی نے اپنے سر لی تھی، مقدمہ کے دوران امریکی وکلاء سلیم قریشی سے ایگزیکٹ کا نام لے کر سوال کرتے رہے، سلیم قریشی نے بھی ایگزیکٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تاہم یہ انکار بھی یہ غلط ثابت ہوا۔ پروگرام میں خصوصی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ٹیم جب سلیم قریشی کی جانب سے امریکی عدالت میں دیئے گئے پتہ پر پہنچی تو پتا چلا کہ لوگو ں کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کروانے والی بیلفرڈ یونیورسٹی کا انتظام چلانے والا سلیم قریشی آٹھویں جماعت پاس ہے، یہ چونکا دینے والی اطلاع ہمیں سلیم قریشی کے بھائی نے دی کیونکہ سلیم قریشی کراچی میں موجود نہیں، سلیم قریشی کے بھائی کے مطابق سلیم قریشی ایگزیکٹ میں پیون کا کام کرتا تھا، وہ یہ مسئلہ سامنے آنے سے پہلے ہی پنجاب گیا ہوا ہے، جب کہا جائے گا اسے بلالیں گے۔۔ ایگزیکٹ کے سابق ملازم بابر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب ایگزیکٹ جوائن کی تو میرے ساتھ بائیس لوگوں نے ٹیسٹ دیا تھا جس میں سے آٹھ لوگ کامیاب ہوئے تھے، ان آٹھ میں سے دو لوگوں نے ٹریننگ کے دوران ہی استعفیٰ دیدیا تھا، میں جب اپنی ٹریننگ مکمل کر کے فلور پرا ٓیا تو میں نے وہاں جو کچھ دیکھا اس کے بعد مجھے نہیں لگا کہ میں اخلاقی طور پر یہ سب کرسکتا ہوں اس لئے میں نے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ میں مجھے بیلفرڈ یونیورسٹی کی ذمہ داری دی گئی تھی ، میں نے ایگزیکٹ میں دیکھا کہ کوئی پڑھ لکھ نہیں رہا اور لوگوں کو صرف ان کے سی وی (CV) پر ڈگری فراہم کی جارہی ہے ، مجھے یہ بات صحیح نہیں لگی کہ بغیر پڑھے اور بغیر امتحان دیئے صرف پیسوں کی بنیاد پر ڈگری دیدی جائے،اسی بنیادپر میں نے ایگزیکٹ سے استعفیٰ دیا۔ ایگزیکٹ کے سابق ملازم بابر نے بتایا کہ ہمیں یونیورسٹی اسائن کرنے سے پہلے شیڈو ٹریننگ کرائی جاتی تھی جس میں ہمیں کسی تجربہ کار بندے کے ساتھ بٹھایا جاتا تھا جس سے ہمیں سیکھنا ہوتا تھا، میں نے دیکھا کہ میرا سینئر کس طرح سے ڈگری بیچ رہا تھا، اس پورے فلور پر یہی کام ہورہا تھا، ایک وقت میں پانچ سو لوگ وہاں بیٹھے ہوتے تھے۔ بابر نے مزید بتایا کہ ایگزیکٹ کے ایجنٹ کی طرف سے ڈگری بیچنے کیلئے کلائنٹ سے دوستی کا ماحول بنایا جاتا تھا اور اس کی پوزیشن دیکھی جاتی تھی، ایجنٹ کلائنٹ سے پوچھتا تھا کہ اس کے زندگی میں کیا تجربات ہیں جو وہ یہ کورس کرنا چاہتا ہے ، کلائنٹ کو بتایا جاتا تھا کہ ہم آپ کی زندگی کے تجربے کو آپ کے بائیو ڈیٹا کی بنیاد پرا ٓپ کے کریڈٹ آورز پر ٹرانسفر کریں گے اور ان کریڈٹ آورز کو بیچلرز ڈگری پر ایوارڈ کریں گے۔ بابر کا کہنا تھا کہ میں نے ایک دو کالز ایسی بھی دیکھیں جس میں کلائنٹ کو بتایا گیا کہ آپ کا جو تجربہ ہے اس کے مطابق آپ کریڈٹ آورز ٹرانسفر کرنے کے بعد بیچلرز کیلئے نہیں ڈپلوما کیلئے کوالیفائی کررہے ہیں، آپ ابھی ڈپلوما لے لیجئے، اس کے بعد جب آپ کے پاس ڈپلوما اور تجربہ دونوں ہوں گے تو آپ بیچلرز کیلئے کوالیفائی کرجائیں گے جس کے بعد آپ بیچلرز ڈگری بھی لے سکتے ہیں، اس بات پر کافی کلائنٹس مطمئن ہوجاتے تھے، اس کے بعد کلائنٹس کو کہا جاتا تھا کہ آپ کی اسٹینڈرڈ جی پی سیٹ کردی گئی ہے، اگر آپ چاہیں تو ہم پوائنٹس کی بنیاد پر آپ کی جی پی بھی بڑھادیں گے جس کے کچھ اضافی چارجز لگیں گے، کلائنٹ سے اضافی چارجز لینے کے بعد اس کی جی پی بھی بڑھادی جاتی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں بابر نے کہا کہ جب میں نے ایگزیکٹ جوائن کی تو مجھ سے بڑی عمر کے لوگ وہاں موجود تھے، وہاں موجود لوگوں کو سب پتا تھا کہ وہاں کیا ہورہا ہے اور وہ کیا کررہے ہیں، ٹریننگ کی ابتداءمیں ہمیں بتایا گیا کہ ہم آن لائن انسٹیٹیوشنز چلارہے ہیں ،ٹریننگ کے بعد ہمیں یونیورسٹی کی ذمہ داری دیدی گئی

مزید پڑھئے:چین :پیار کی باتیں مکڑا بھی کرتا ہے

تو شروع میں ہمارے منیجر نے ڈھکے چھپے الفاظ میں بتایا لیکن بعد میں واضح طور پر بتادیا تھا کہ آپ کو ڈگری بیچنی ہے اور زیادہ سے زیادہ بیچنی ہے۔ادائیگی کا طریقہ کار بتاتے ہوئے بابر نے کہا کہ کلائنٹ سے کریڈٹ کارڈ کی معلومات لینے کے بعد آگے ایک اور ڈپارٹمنٹ کو بھیج دی جاتی تھی،وہ لوگ بھی اسی فلور پر بیٹھے ہوتے تھے لیکن وہ لوگ بیلفرڈ یونیورسٹی کی طرف سے نہیں بلکہ مخصوص پیمنٹ سیکیور کمپنی کی طرف سے فون کرکے کلائنٹ سے کنفرم کرتے تھے کہ بیلفرڈ یونیورسٹی سے آپ کی پیمنٹ آئی ہے، آپ نے کیا یہ پیمنٹ کی ہے، اگر کلائنٹ کہتا تھا کہ میں نے ہی یہ پیمنٹ کی ہے اور اس کوا ٓپ secure کردیں تو وہ secure ہوجاتی تھی ورنہ وہ کہتے تھے کہ یہ reverse ہوجائے گی۔ سابق ملازم ایگزیکٹ کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ نے ہمیں یہ نہیں بتایا تھا کہ ہمیں کوئی کام باہر سے آﺅٹ سورس ہوا ہے، ہمیں صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ ہم آن لائن انسٹیٹیوشنز چلاتے ہیں، جس میں آپ لوگ کونسلر کے طور پر کام کریں گے اور پرائر لرننگ آن لائن ایجوکیشن فراہم کریں گے لیکن ٹریننگ کے دوران ہی مجھے سمجھ آگیا تھا کہ یہ کون سی ایجوکیشن ہے اور یہ سب کیا ہے،جس دن میں فلورپر آیا تو مجھے ہر چیز کنفرم ہوگئی تھی، کلائنٹ کیلئے ہم کونسلر تھے جبکہ کمپنی کیلئے ہم ایجنٹ تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…