جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی میں ڈینگی بخار سے سال کی پہلی ہلاکت

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ میں ڈینگی بخار ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ سندھ کے دارلحکومت، کراچی میں منگل کے روز ڈینگی بخار میں مبتلا ایک بچہ دم توڑ گیا۔ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق، ڈینگی سے ہلاک ہونیوالے بچے کی ہلاکت سندھ میں ہونے والے رواں سال کا پہلا ڈینگی کا کیس ہے جسمیں ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔کراچی میں ڈینگی سے ہلاک ہونیوالا مریض 10 سالہ بچہ کراچی کے شہر اورنگی ٹاؤن کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ بچے کو رواں ہفتے ڈینگی بخار کی تصدیق کے بعد شہر کے نجی اسپتال منتقل کروایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔سندھ ڈینگی سرویلنس سیل کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ 25 افراد متاثر ہوئے۔ سندھ میں ڈینگی مچھر کے وار سے ماہ جنوری سے اب تک 360 افراد متاثر ہوچکے ہیں، جس سے ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے۔ان کیسز میں کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، شکارپور، عمرکوٹ اور دیگر شہروں کے افراد متاثر ہوچکے ہیں۔سندھ میں ڈینگی مچھر کی افزائش نسل جاری ہے، جسکے کاٹنے سے اب تک درجنوں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق، ڈینگی مچھر اکثر صاف پانی میں پرورش پاتا ہے جسکے کاٹنے سے متاثرہ شخص سردرد، متلی بخار میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ ڈینگی بخار کا شکار مریضوں کے جسم میں خون کے سرخ خلیے بننا ختم ہوجاتے ہیں جس سے مریض کی موت واقع ہوجاتی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…