لاہور (نیوزڈیسک) علماءکرام نے دھوکا دہی سے حاصل کی جانے والی دولت کو باطل اور حرام قرار دیا ہے۔ مقامی چینل کے مطابق چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ باطل طریقے سے کمائی گئی دولت کو قرآن پاک میں سخت ناپسند کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایگزیکٹ کمپنی سے ملنے والی تنخواہ کو بھی حرام قرار دیا ہے۔ انہوں نے نجات کا راستہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس مال بنانے میں جو شریک ہیں اور معاونت کی ہے انہیں چاہیے کہ اللہ سے بھی توبہ کریں اور لوگوں سے بھی معافی مانگیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں ملازمت سے پہلے اس کے ذرائع آمدن کا پتہ چلانا ضروری ہوگیا ہے۔