کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر وہیکل آرڈی ننس کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا جرم ہے ۔موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھنے والا بھی ہیلمٹ پہنے گا ۔ترجمان کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی یکم جون سے شروع ہوگی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بیٹھنے والی خواتین بھی اس پابندی سے مستثنیٰ نہیں ہوںگی اور انہیں بھی ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں