منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پرائیویٹ حج کمپنیوں کواب تک کوٹاملانہ فارم،عازمین میں بے چینی

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)پرائیویٹ حج کمپنیوں کو وزارت مذہبی امورنے اب تک حج کوٹا نہیں دیا ہے پرائیویٹ اسکیم سے جانے کے خواہشمند افراد میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کمپنیوں کو ابتک حج فارم جاری نہیں کیے ہیں۔قرعہ اندازی میں جن لوگوں کے نام نہیں ائے ہیں ان میں سے بیشتر اب پرائیویٹ اسکیم کے ذریعے فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس سال پرائیویٹ حج اسکیم کے ذریعے71 ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔750سے زائد پرائیویٹ حج ٹوراپریٹرز71 ہزارحج درخواست گزاروں کوسعودی عرب بھجوانے کے انتظامات کریں گے۔پرائیویٹ حج کمپنیاں حج درخواست گزاروں کو مختلف پیکیجز پیش کررہی ہیں ان کے پیکیجزسرکاری حج اسکیم سے کہیں مہنگے ہیں جن لوگوں کے نام سرکاری اسکیم میں نہیں ائے ہیں وہ بینکوں سے اپنی رقومات نکلوارہے ہیں تاکہ پرائیویٹ اسکیم سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے درخواست دے سکیں۔ پرائیویٹ حج کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حج فارم جلد جاری کردے تاکہ پرائیویٹ اسکیم سے جانے والے اپنے فارم جمع کراسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…