کراچی(نیوزڈیسک)ملک بھرمیں بجلی کے بحران نےعوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔ نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل اسپتال میں بجلی کی فراہمی منقطع ہونےسے درجنوں آپریشن ملتوی کردیے گئے۔نوابشاہ میں بجلی کےبحران نےمریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا، پیپلز میڈیکل اسپتال میں بجلی کی سپلائی منقطع ہونےسے درجنوں آپریشن ملتوی کردیے گئے،ایک ہزاربستر پرمشتمل ٹیچنگ اسپتال کا جنریٹر کئی ہفتے سے خراب تھا آج ٹرانسفارمر بھی جواب دے گیا، جس کی وجہ سےاسپتال میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی۔ گوجرانوالا میں بدترین لوڈشیڈنگ کےباعث 5 ہزارچھوٹی بڑی صنعتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں، چیمبرآف کامرس کےمطابق کام متاثر ہونے کی وجہ سےاب تک 2 لاکھ 40 ہزار مزدور بیروزگار ہوچکے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں طویل اورغیر اعلانی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج اورپہیا جام ہڑتال جاری ہے،مظاہرین نے ہرنائی گرڈ اسٹیشن کے سامنے دھرنا بھی دیا۔ پاراچنار ميں طوفانی بارش اور ژالہ باری کےباعث ٹرانسمیمشن لائن خراب ہونے سے پاراچنار سمیت ایجنسی بھر میں بجلی نو روز سے معطل ہے۔ لوئر کرم ميں بھی ٹرانسمیشن لائن کے چار ٹاورگرگئے اور کئی علاقوں میں بجلی معطل ہے