منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے ریحام کو پارٹی امور پر میڈیا سے بات چیت کرنے سے منع کر دیا

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو براہ راست میڈیا پر پارٹی امور پر بات چیت کرنے سے منع کر دیا ہے جبکہ مراد سعید کو ریحام خان کا ترجمان مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماﺅں نے عمران خا ن کو بتایا کہ ریحام خان مختلف علاقوں کا دورہ اورتقاریب میں شرکت کرتی ہیں جہاں پر ریحام خان کو میڈیا کا سامنا اور پارٹی کے اندرونی امور کے حوالے سے صحافیوں کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑتاہے ،ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے عمران خان کو ریحام خان کیلئے ایک ترجمان بھی مقرر کرنے کیلئے رائے دی اور اس کے لئے پارٹی کے مختلف رہنماﺅں کے نام بھی پیش کئے جس میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ایم این اے مراد سعید کا نام بھی شامل ہے اور اکثریت نے مراد سعید کو ترجمان مقرر کرنے پر متفق ہیں ذرائع کے مطابق اس حوالے سے عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو میڈیا پر براہ راست پارٹی امور پر بات چیت سے منع کیا ہے اور ترجمان کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے جس کا چند روز میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

مزید پڑھئے:چین :اڑنے والی گاڑی 2017 تک ما ر کیٹ میں متعارف کرانے کاامکان

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…