اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن سے قبل قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا۔ الیکشن کمیشن نے معافی قبول کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس (ر) سردار رضا خان کیس ربراہی میں بلدیاتی الیکشن سے قبل قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی سراج الہق کی طرف سے جمع کرائے گئے تحریری معافی نامے کو قبول کر لیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تحریری معافی نامے میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن مہم بند کر دی ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کریں گے آئندہ الیکشن کمیشن کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔