بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر لاہور میں کشیدگی

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)پولیس نے گلشن راوی سے ایک شخص کو مبینہ طور پر قرآن پاک کے اوراق نذرِآتش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ہمایوں فیصل مسیح نامی اس شخص کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295۔بی (جو قرآن پاک کی بے حرمتی وغیرہ سے متعلق ہے) کے تحت سید ذیشان کی جانب سے ایک مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ملزم سنڈا کے علاقے دھوپ سرائے کا رہائشی ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس نے مقدس اوراق سے بھرے ایک بکس کو نذرآتش کیا تھا۔اس بات کے پھیلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد راوی روڈ پولیس اسٹیشن کے باہر اکھٹی ہونے شروع ہوگئی، جو مطالبہ کررہے تھے کہ ملزم کو ان کے حوالے کردیا جائے۔پولیس نے اس ہجوم کو منتشر کردیا، جو بعد میں ملزم کے گھر کے باہر اکھٹا ہوگیا، جہاں اس نے ایک گرجا گھر کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور دیگر پولیس اہلکاروں نے جب ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو ان میں سے کچھ شرپسندوں نے ان پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔ایک پولیس اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ مشتعل ہجوم نے ایک گرجا گھر کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا۔پولیس نے ان حملہ آوروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہیاور ان میں سے کچھ کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو ایک ہنگامی فون کال موصول ہوئی کہ ایک شخص قرآن پاک کے اوراق جلارہا تھا، چنانچہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ہمایوں کو اپنی حراست میں لے لیا اور مقدس اوراق پر مشتمل بکس کو اپنی تحویل میں لے لیا، جس میں سے کچھ جزوی طور پر جل گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہ بکس گلشن راوی کے ایک پول پر نصب تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…