بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ایگزیکٹ نے 2 سو ملین کا ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)ایگیزیکٹ نے میڈیا ٹرائل کیے جانے پر سندھ ہائیکورٹ میں دو سو ملین کا ہتک عزت کا دعویٰ کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایگزیکٹ کی جانب سے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو 25مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ مقامی اخبار کے مطابق جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے ہراساں کرنے اور میڈیا ٹرائل کئے جانے کے خلاف ایگزیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے دائر 2 سو ملین کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے انور منصور خان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر دعویٰ میں ایف آئی اے اور چیئرمین پیمرا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نیویارک ٹائم مین 17 مئی 2015ءکو ایگزیکٹ کے اسلام آباد اور کراچی کے دفاتر میں ایف آئی اے کی جانب سے چھاپے مارے گئے اور ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایگزیکٹ نے بول ٹی وی کا لائسنس لے رکھا ہے، چینل میں 2 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں دیں تاہم چینل کے آن ایئر ہونے سے قبل ہی مقامی چینل نے بے بنیاد اور جھوٹی خبریں نشر کرنا شروع کردی ہیں، پیمرا ایگزیکٹ کے خلاف میڈیا ٹرائل روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور ایگزیکٹ کے ملازمین کو ایف آئی اے کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، لہٰذا استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو ہراساں کرنے اور میڈیا ٹرائل کو روکا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…