بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سانحہ صفوراچورنگی ، مرکزی ملزم سعد عزیز کی آپ بیتی ، ڈانس پارٹیاں چھوڑ کر دہشتگرد بن گیا

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) سانحہ صفورا چورنگی میں ملوث مرکزی ملزم سعد عزیز قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تحویل میں ہے اور تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ، تفتیشی ذرائع کو ملنے والی معلومات کے مطابق 27 سالہ بزنس گریجویٹ دہشت گرد کی زندگی یونیورسٹی کے پہلے دو سال نارمل تھی، قریبی دوستوں کا کہنا ہے سعد کو برگر بچہ کہا جاتا تھا، اس کی گرلز فرینڈز بھی تھیں، دوستوں کے ساتھ شیشہ پینے کی محفلوں میں بھی شریک رہتا تھا، خوش مزاج اور فٹ بال کا سرگرم کھلاڑی تھا مگر تیسرے سال یکا یک تبدیلی آئی تو سب نے محسوس کی، سعد نے لڑکیوں سے بات کرنا چھوڑ دی۔ڈان نیوز کے مطابق ملزم پھر اچانک کلاس روم میں بھی پچھلی نشستوں پر بیٹھنے لگا۔ داڑھی بڑھالی، پرانے دوستوں کو چھوڑ دیا۔ آئی بی اے اقراءسوسائٹی میں مذہبی رجحان رکھنے والے لوگوں میں بیٹھنے لگا۔ بی بی اے کی ڈگری لینے کے بعد سعد کا کسی دوست سے کوئی خاص رابطہ نہ رہا۔ وہ چند ماہ کے لئے کہیں چلا بھی گیا، کچھ لوگوں کا خیال ہے وہ جہادی تربیت پر گیا تھا، وہ کسی تبلیغی جماعت میں شامل نہیں ہوا بلکہ کچھ عجیب سے لوگوں کی صہبت میں شامل ہوا تھا۔ 2013 میں آئی بی اے کے ہم خیال 8 طلبا نے الراشدین نامی آن لائن میگزین بھی شروع کیا۔ ان طلبہ میں 2010 اور 2011 کے بیجز کے سٹوڈنٹ شامل تھے۔میگزین میں کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کو اظہار خیال کی دعوت دی گئی جس کا مقصد شدت پسندی کو اجاگر کرنا تھا۔ دوسری طرف ایکسپریس ٹریبیون کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم ڈیفنس میں سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کا اعتراف کرچکا ہے ، سبین محمود کو ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن لائبریری کے قریب سگنل پر اس نے خودگولی ماری۔ سعد عزیز نے یہ بھی بتایا کہ وہ سبین محمود کے سیمیناروں میں باقاعدہ شرکت بھی کرتا تھا۔ بلوچستان کے موضوع پر ماما قدیر بلوچ کی احتجاجی مہم پر مبنی سیمینار میں بھی اس نے شرکت کی تھی جس کے بعد سبین کو قتل کیا گیا



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…