بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی پنجاب سے بجلی خریدنے کی امریکی تجویز، پاکستان نے انکار کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) امریکہ نے پاکستان کو اپنی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے بھارتی پنجاب سے اضافی بجلی خریدنے کی تجویز دی ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ کی جانب سے یہ تجویز گزشتہ ماہ اسلام آباد میں امریکی پاکستان ورکنگ گروپ کے اجلاس میں دی گئی، ذرائع کے مطابق واشنگٹن پاکستان سے بھارتی بجلی خریدنے کی اپیل کررہا ہے تاہم پاکستان نے اس تجویز پر اسلئے عمل نہیں کیا کہ اسے خطرہ ہے کہ اس سے بھارت کے ساتھ پانی کے تنازعہ پر اس کا موقف کمزور پڑ جائے گا، اگرچہ ادارے پنجاب سٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ سے خریدی جانے والی بجلی گیس سے پیدا کی جاتی ہے تاہم پاکستان پھر بھی اس آپشن کو اختیار نہیں کررہا، اس کی جگہ پاکستان نے کرغزستان اور تاجکستان سے ہائیڈرو پاور خریدنے کیلئے ”کاسا1000“ کا آپشن اختیار کیا ہےمقامی اخبار نوائے وقت کے مطابق پاکستان نے امریکی تجویز اس لئے قبول نہیں کی کہ اسلا م آباد نئی دہلی سے طویل معاملات نہیں چاہتا کیونکہ اس سے پاکستان کیلئے مزید پیچیدگیاں ہوں گی، اس کے بعد پاکستان اور امریکہ نے پرائیویٹ سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مدد کرنے پر اتفاق کیا۔ کلین انرجی کے عنوان سے اس نئے اقدام کے تحت امریکہ 3000میگا واٹ بجلی کے منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری کیلئے اصلاحات میں پاکستان سے تعاون کرے گا، یہ بجلی اگلے 3سے 5 سال میں پاکستان کے نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی، توانائی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکہ، بنکس، ڈونرز اور پرائیویٹ سیکٹر مدد کرے گا، پاکستان میں بجلی کی طلب 2020 تک دوگنا ہو نے کے امکانات ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…