لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے رحمان ملک کو جھوٹا قراردیدیا،صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہ ہے کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے جنوبی پنجاب میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے بیان میں کوئی حقیقت نہیں ،اگر رحمان ملک کے پاس ایسی کوئی معلومات ہیں تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کیوں نہیں کرتے ، دہشتگرد ہمارے دوست نہیں دشمن ہیں اور کسی بھی دہشتگرد سے وہی سلوک ہوگا جو ضرب آپریشن میں دہشتگردوں کے ساتھ کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ روز ”نیوز ایجنسی“ سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں ،پنجاب میں کہیں بھی داعش کی موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں اس لئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی اطلاعات کو قطعاً درست نہیں کہا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہمارے دوست نہیں دشمن ہیں ، یہ سندھ ،بلوچستان ،پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کا بھی مسئلہ نہیں ، اگر رحمان ملک کے پاس انکی موجودگی کی اطلاعات ہیں تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کیوں نہیں کرتے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں