اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

کامیاب حج درخواست گزاروں کوپاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک )وفاقی وزارت مذہبی امورنے کامیاب حج درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 25 مئی تک اپنے اوریجنل پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرادیں تاکہ پاسپورٹ پر ویزا لگانے کا عمل شروع کیا جاسکے۔وفاقی وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم میں کامیاب ہونے والے تمام حج درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرادیں وزارت مذہبی امورعازمین حج کے پاسپورٹ لگانے کے لیے ان پاسپورٹ کوسعودی قونصلیٹ بھیجے گی۔دریں اثنا مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والی شخصیات نے وفاقی وزارت مذہبی امورکی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عازمینِ حج کی فہرست میں نام نہ آنے والے افرادکے لیے بغیرکٹوتی3دن کے اندررقم کی واپسی کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت سعودی عرب میں عازمین حج کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کرے اور حرم سے نزدیک رہائشی عمارتیں حاصل کرے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسلسل دو تین سال سے ناکام عازمینِ حج کے لیے تا حال کوئی پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت مسلسل دوتین سال سے ناکام ہو نے والے عازمینِ حج کے لیے واضح پالیسی کا اعلان کرے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…