کراچی (نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں ہفتہ کوڈویژنل بینچ نے ذوالفقارمرزا کے خلاف اندرون سندھ وکراچی میں درج مقدمات میں درخواست ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ذوالفقارمرزا کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر درخواست کی سماعت کے دوران صحافیوں پر مبینہ تشدد اور ذوالفقارمرزا کی ممکنہ گرفتاری کی اطلاعات پرعدالت نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ڈاخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پیر کے روز عدالت میں طلب کرلیا ہے جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ ذوالفقارمرزا کی سیکورٹی کے لیے ایس پی سطح کے کسی افسر کو تعینات کیا جائے۔ دریں اثناءعدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ نے ذوالفقارمرزا کی سیکورٹی کے لیے رینجرز کو طلب کیا، رینجرز کے اہلکاروں نے ذوالفقارمرزا کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ بعدازاں وہ رینجرز کے پہرے میں اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوںگے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں