لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کو عہدے پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا،بحالی کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے ۔وزیراعلیٰ ہاﺅس کے ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو عہدے پر بحال کرنے کا فیصلہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے۔ جس میں سابق صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ عہدے سے برطرفی کے باوجود اپنی ذمے داریارں سرانجام دے رہے ہیں،تاہم انہوں نے باقاعدہ عہدے کو سنبھالنے کے لیے یہ شرط عائد کی تھی کہ جب تک انہیں جے آئی ٹی رپورٹ میں بے گناہ قرار نہیں دیا جائے گا،اس وقت تک وہ باقاعدہ عہدے کا چارج نہیں سنبھالیں گے۔