کراچی(نیوزڈیسک)ذوالفقار مرزا کو پولیس سے پنگا مہنگا پڑ گیا، ذوالفقار مرزا کی متوقع آمد کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری اور کمانڈوز بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اطراف میں پہنچ گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے گھیرا ڈال رکھاہے۔عدالت نے ذوالفقار مرزا کی پیشی کے بغیر ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی اور آج ہی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے جس کی وجہ سے ذوالفقار مرزا کی کسی بھی وقت آمد متوقع ہے واضح رہے کہ درخشاں تھانے میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے جس پر ذوالفقار مرزا کو کسی بھی وقت گرفتار کیاجاسکتاہے ،ذوالفقار مرزا کے گھر سے گرفتار ہونے والے تین ملازم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیئے گئے، تینوں کو ستائیس مئی تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا، تینوں ملازمین پر دہشت گردی کا الزام عائد کیاگیا ہے۔