جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مظفر آباد؛ زرداری نواز شریف فارمولا طے ،وفاقی حکومت کے خلاف ہونے والا احتجاجی دھرنا موخر

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زرداری نواز شریف فارمولا کے تحت وفاقی حکومت کے خلاف ہونے والا احتجاجی دھرنا موخر کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے ۔ فنڈز کی آخری قسط دینے کی یقین دہانی ۔ بجٹ 2015-16 میں آزاد کشمیر کو بڑا بریک تھر دینے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی کاوشش کامیاب وفاق کی جانب سے آزاد کشمیر کو ملنے والے آخری فنڈز کی رقم ریلیز نہ ہونے جبکہ آئندہ بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر چودھری عبدالمجید نے اسلام آباد کشمیر ہاﺅس میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا تھا جہاں اجلاس کے فوری بعد کشمیر ہاﺅس کے باہر وفاقی حکومت کے خلاف دھرنا دینا تھا ۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مداخلت پر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف حکومت آزاد کشمیر کے تمام مطالبات منظور کر لئے گئے جبکہ جون میں پیش ہونے والے بجٹ آزاد کشمیر جس میں تعمیر و ترقی محکمہ تعلیم سمیت دیگر منصوبوں میں فنڈز میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ۔ تین ماہ سے ساڑھے تین ارب روپے وفاقی حکومت کی جانب سے روک رکھے تھے فوری ریلیز کرنے کا وعدہ کیا جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کی جانب سے احتجاجی دھرنا موخر کر دیا اس موقع پر پارلیمان پارٹی کے مبمران کے علاوہ میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر پارلیمانی سیکرٹری حکومت آزادکشمیر کے علاوہ تمام اراکین نے شرکت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…