بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا:بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ، 88 ہزار 4سو 20امیدوار مد مقابل

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبر پختو نخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، الیکشن 30 مئی کو ہوں گے۔88ہزار سے زائد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔صوبے میں 2ہزار 8سو پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔سیکورٹی انتظامات پر ایک لاکھ 10ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔30مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 41 ہزار 7سو 60 نشستوں کے لئے 88 ہزار 4سو 20امیدوار مد مقابلِ ہیں۔خیبر پختونخوا میں کل رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد ایک کروڑ 30لاکھ 35ہزار 7سو 59 ہے۔مرد ووٹرز کی تعداد 74لاکھ 38ہزار 7سو 96 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 56لاکھ 96ہزار 9سو 3ہے۔انتخابی عمل کے لیے صوبے میں 11ہزار ایک سو 17 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ، جن میں سے 2ہزار 8سو 37 انتہائی حساس،3 ہزار9 سو 40 حساس جبکہ 4 ہزار 3سو 40نارمل قرار دے دیئے گئے ہیں۔انتخابی عمل کے لیے کل ایک لاکھ 34 ہزار 3سو 24 افراد ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جن میں 11 ہزار 2سو 61 پریذائیڈنگ افسران، 92 ہزار 2سو 56 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 30 ہزار 8سو آٹھ پولنگ افسران ہوں گے۔الیکشن کے دوران سیکیورٹی اقدمات کے لیے 20 فنڈ درکارہوں گے۔پولنگ کے دن ایک لاکھ 10 ہزار ایک سو 86 اہلکار درکار ہوں گے۔سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے 42ہزار 69 اہلکاروں کی کمی ہے، جسے پورا کر نے کے لیے آزاد جموں کشمیر اور گلگت سے آرمی، ایف سی اور دیگر فورسز طلب کی جا ئیں گی۔ا نتخابات کے لئے 7 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جا چکے ہیں، ایک ووٹر سات ووٹ پول کرے گا۔ووٹرز کی مناسب تربیت نہ ہونے کے باعث انتخابی عمل میں کم ووٹنگ شرح کا خدشہ ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…