اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے سابق وفاقی وزیر شیری رحمان کو سندھ سے سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا شیری رحمان کو لطیف انصاری کی جگہ سینیٹر منتخب کرایا جائےگا ۔ لطیف انصاری نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوان بالا کی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا . سینیٹ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے لطیف انصاری کا استعفیٰ منظور کر لیا پیپلز پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ رواں سال مارچ میں کر لیا گیا تھا تاہم شیری رحمان کو امریکہ میں پاکستانی سفیر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے دو سال مکمل نہیں ہوئے تھے ، دو سال کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد انہیں سینیٹ میں لایا جا رہا ہے۔