اسلام آباد (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماءو سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل ”بول“ کو اپنے دور حکومت میں سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی تھی اگر ثابت ہو جائے تو میں برابر کا مجرم ہوں گا، جعلی ڈگریوں کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاہم دونوں فریقوں کو اپنی صفائی دینے کا برابر کا موقع ملنا چاہیے۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ جعلی ڈگریوں اور ایگزیکٹ کمپنی کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس بلایا ہوا ہے اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بول میں کام کرنے والے میڈیا ورکروں کو ہراساں نہ کیا جائے، ایگزیکٹ کمپنی پر جعلی ڈگریوں کا الزام ہے، ان کی تحقیقات جاری ہیں، اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو پھر انہیں سزا دی جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات یکطرفہ نہیں ہونی چاہئیں، دیگر فریق کو اپنی صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بول کو عبوری حکومت نے سیکیورٹی کلیئرنس دی تھی، ہم نے نہیں دی تھی۔(ا