جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نواز، زرداری نے مل کر نیب کا سربراہ لگایا جس نے ان کے کیسز ختم کردیئے، عمران خان

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف اپنے مفاد کی خاطر ایک ہوجاتے ہیں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچتاہے جب کہ دونوں نے مشاورت سے نیب کا سربراہ لگایا جس نے ان کے تمام کرپشن کیسز ختم کردیئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو چیف جسٹس آف پاکستان پر مکمل اعتماد ہے اور جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ دے گا ہمیں مںظور ہوگا، ہمارے ثبوتوں کی وجہ سے ہی این اے 125 کا فیصلہ عوام کے سامنے آیا اور این اے 122 کا فیصلہ بھی ہمارے حق میں آئے گا جب کہ 2015 الیکشن کا سال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میرے اختیار میں ہوتی تو میں ذوالقفار مرزا کےالزامات کی تحقیقات ضرور کرواتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے آصف زرداری اور نوازشریف اپنے مفاد کی خاطر ایک ہوجاتے ہیں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچتاہے، دونوں نے مشاورت سے نیب کا سربراہ لگایا جس نے نوازشریف ورآصف زرداری کے تمام کرپشن کیسز ختم کردیئے۔چیرمین تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈوپلیمنٹ بل کے منظور ہونے سے تمام صوبوں میں احساس محرومی بڑھے گا اور حکومت کے اس اقدام سے پنجاب کے خلاف نفرتوں میں اضافہ ہوگا اوراگر حکومت کو گیس انفراسٹرکچر ڈیولیمنٹ سیس بل منظور کروانا ہے تو اسے مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور صنعتیں مزید تباہی کی طرف جائیں گی جب کہ خیبرپختنوا کی صنعتوں کو زیادہ نقصان ہوگا جہاں پہلے ہی 70 فیصد انڈسٹریاں بند پڑی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس کا نظام ٹھیک کرتی تو گیس مہنگی نہیں کرنی یہاں امیروں سے کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔پاک چائنا اقتصادری راہداری کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پروجیکٹ پاکستان کی کامیابی کے لئے بہت ضروری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 2013 میں مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہوئے لیکن کسی کو راہداری روٹ کا علم نہیں ہے، جب کہ اس روٹ کے ذریعے بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظمیں بھی پاکستان کو تسلیم کرنے پر آمادہ ہوجائیں گی لہذا اس روٹ کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی ڈیولپمنٹ کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…