بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایگزیکٹ نے 500 ڈالر لے کر کتے کو بھی ایم بی اے کی ڈگری دیدی

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک )جعلی ڈگریاں بیچنے والی کمپنی ایگزیکٹ کا ایک اور کارنامہ سامنےآگیا، ایک امریکی کتے کو بھی ایم بی اے کی ڈگری تھما دی۔اسے کہتے ہیں پیسے کا جادو، جو سرچڑھ کر بولتا نہیں، بلکہ بھونکتا ہے، انسانوں کوجعلی ڈگریاں دینے پر کیا شور مچانا، ایگزیکٹ کمپنی ساری حدیں ہی پار کرگئی اور صرف 500 ڈالر لے کر امریکی کتے کو ایم بی اے کی ڈگری دے دی۔ امریکی ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے کتے

ویڈیو تفصیلات کے لئے اس لنک پر کلک کریں  

چیسٹر نے کبھی پڑھا نہ لکھا لیکن کسی مہربان کی مہربانی سے گھربیٹھےبٹھائےایم بی اے کی ڈگری کا مالک بن گیا۔ایگزیکٹ کے دھندے کو بے نقاب کرنے کے لئے یہ سارا جال بچھایا تھا ایک امریکی ادارے گیٹ ایجوکیٹڈ نے جس نے ایگزیکٹ کے کال سنٹر میں اپنے کتے چیسٹر کا سی وی بنا کر بھیج دیا جس کے بعد جعلی یونیورسٹی روچویل نےکوئی امتحان لیا نہ جانچ پڑتال کی اور خوشی خوشی 500 ڈالر فیس پکڑی اورصرف 3 ہفتوں بعد چیسٹرکو ایم بی اےکی ڈگری بھجوادی وہ بھی 3.19 جی پی اے کے ساتھ۔ایگزیکٹ کا کہنا تھا کہ چیسٹر صرف اور صرف 100 ڈالر مزید دے دیتا تو اسے چار جی پی اے ملتے اور وہ سینہ تان کر فخر سے کہ سکتا کہ وہ آنرز کے ساتھ امتحان میں کامیاب ہوا ہے۔ کمپنی کی دریادلی تودیکھئے،گاڑی کے شیشے پر لگانے والا اسٹیکر بھی ڈگری کے ساتھ چیسٹر کودیا۔ ویسےایک بات توہے ڈگری انسان کو ملے یا جانور کو ایگزیکٹ نے تو دونوں صورتوں میں پیسے ہی کمائے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…