منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران راولپنڈی کی سیٹ چھوڑیں ،میں مانسہرہ کی سیٹ چھوڑتا ہوں،دوبارہ الیکشن لڑنے کو تیار ہوں،کیپٹن صفدر

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)صفدر نے عمران خان کو مانسہرہ اور راولپنڈی میں قومی اسمبلی سیٹوں پر دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج کر دیا ہے ۔بدھ کے روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں،میرے حلقے میں دھاندلی کے حوالے سے عمران خان ثبوت پیش کریں ،بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں،انہوں نے کہا کہ عمران خان تین ماہ سے دھاندلی کا رونا رو تے رہے ہیں اور ان کی خواہش پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے لیکن آج تک عمران خان نے دھاندلی کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیاہے بلا وجہ قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی عمران خان میرے حلقہ مانسہرہ میں دھاندلی کے حوالے سے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں،مسلم لیگ (ن) ایک مقبول جماعت ہے اور عام انتخابات میں پاکستانی عوام نے وزیر اعظم نواز شریف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے،کیپٹن صدر نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ راولپنڈی کی سیٹ چھوڑ دیں اور میں مانسہرہ کی سیٹ چھوڑتا ہوں اور دونوں سیٹوں پر عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کو تیارہوں پتہ چل جائے گا کہ عوام کس پارٹی کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیے:انسانی زندگی کا سب سے بڑا راز اہرام مصر!

 



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…