اسلام آباد(نیوز ڈیسک)علاقہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی 13 کلو سے زائد سونا اور غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کر نے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے بیگ سے 13 کلو سےے زائد سونا غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے سونا اور کرنسی اپنے قبضے میں لے لی ہے کسٹم حکام کے مطابق عبدالباسط نامی مسافر لاہور ایئرپورٹ سے دبئی جا رہا تھا کہ تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ سے 13 کلو سونا سعودی ریال درہم اور سوئس کرنسی برآمد ہوئی ہے ۔ جس پر کسٹم اہلکاروں نے ملزم کو آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا ہے ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔