اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینئرصحافی اورتجزیہ کارکامران خان نے کہاہے کہ اگرایگزٹ کمپنی کے بارے میں نیویارک ٹائمزمیں جوتحقیقاتی رپورٹ جاری ہوئی ہے وہ درست ثابت ہوگئی تووہ بول کوالوداع کہہ دیں گے۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ اگرایگزٹ کمپنی کرپشن میں ملوث ہے تواس کی تحقیقات کی جانی چاہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں ایگزٹ کانمائندہ نہیں ہوں بلکہ میراتعلق بول چینل سے ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرایگزٹ کمپنی کی غیرقانونی کاروباری سرگرمیاں ثابت ہوجاتی ہیں تووہ بول کوچھوڑدیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹنگ پاکستان میں بھی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ کسی صورت کسی بھی کرپشن کوبرداشت نہیں کرتے اورانہوں نے خود بھی کرپشن کے خلاف کئی تحقیقاتی رپورٹنگ کی ہے اورپروگرامزبھی کئے ہیں ۔