جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بول چینل جوائن کرنے والے سینئر اینکرزو صحافیوں نے ادارہ چھوڑنے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)ایگزٹ کمپنی کی جعلی ڈگریوں کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد بول ٹی وی چینل کو جوائن کرنے والے سینئر اینکرز اور دیگر صحافیوں نے ادارہ چھوڑنے کیلئے ساتھیوں سے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں۔ بول ٹی وی چینل کی انتظامیہ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ملک کا سب سے بڑا گروپ ہو گا لیکن ایگزٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کی بدقسمتی یہ ہوئی ہے کہ بول ٹی وی منظر پر آنے سے پہلے ہی اس کمپنی کا ایک بہت بڑا سکینڈل بول پڑا ہے اس سکینڈل کے بارے ایف بی آئی کے ایک سابق ایجنٹ نے کہا ہے کہ یہ سانسیں بند کر دینے والا سکینڈل ہے۔ پیر کو جب جعلی اسناد اور جعلی ڈپلوموں کے اجراءبارے سکینڈل سامنے آئے تو پورے ملک میں تہلکہ برپا ہو گیا۔ اس سکینڈل کے بعد بول ٹی وی کو جوائن کرنے والے معتبر صحافی اپنے ضمیر پر بوجھ محسوس کر رہے ہیں جبکہ بول ٹی وی کے مالکان بھی گزشتہ روز خود کو شدید دباﺅ میں محسوس کر رہے ہیں۔ بول ٹی وی کی انتظامیہ چینل کی نشریات شروع ہونے سے پہلے ہی اربوں روپے کے اخراجات کر چکی ہے اور جعلی اسناد کے سکینڈل کے بعد بول ٹی وی کی اخلاقی حیثیت بھی شدید متاثر ہوئی ہے

مزید پڑھیے:سری لنکا : مچھلیوں کی بارش

اور میڈیا سے وابستہ افراد کا خیال ہے کہ اب بول ٹی وی کی نشریات کا آغاز بہت مشکل نظر آتا ہے اور ایگزٹ کمپنی کے مالکان کو بھرپور جدوجہد کرنا ہو گی اور اس کے باوجود کمپنی کی ساکھ کی بحالی ناممکن نظر آتی ہے۔ بول ٹی وی سے پچھلے چھ ماہ سے وابستہ ایک صحافی کا دعویٰ ہے کہ آنیوالے چند دنوں میں کئی بڑے نام بول ٹی وی کو خیرباد کہہ جائیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…