اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپلومیٹک شٹل سروس کنٹریکٹ کا منصوبہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے ۔ گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں درخواست گزار کے وکیل عطاءالرحمان ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے جبکہ کنٹریکٹ غیر رجسٹرڈ کمپنی کو دیا گیا ہے جس پر عدالت نے کنٹریکٹ دینے والے سی ڈی اے افسران کا معاملہ نیب کو بجھواتے ہوئے انہیں حکم جاری کیا کہ نیب کی تحقیقات مکمل ہونے تک ٹھیکیدار کوئی بھی مشینری اور سازو سامان نہیں اٹھا سکتا ۔ فاضل جج نے آئندہ سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔