جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین نادرا عثمان مبین جوڈیشل کمیشن میں کو بطور گواہ طلب

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد((نیوزڈیسک) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کےلئے قائم کمیشن نے جمعرات کو چیئرمین نادرا عثمان مبین کو بطور گواہ طلب کرلیا۔ جمعہ کو فافن کے مدثر رضوی بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ تحریک انصاف نے نبیل گبول کانام گواہوں کی فہرست سے واپس لے لیا ۔ پیر کو چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کے 13 ویں اجلاس میں منیجر پی سی بی کراچی اور سیکیورٹی اینڈ پرنٹنگ کے ایم ڈی رضوان احمد سے جرح کی گئی۔تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ سینئر اینکر حامد میر اور فافن کے مدثر رضوی کو بھی کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔ فافن کی جانب سے جو دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں وہ ہمارے پاس موجود نہیں، عبدالحفیظ پیرزادہ کی درخواست پر سربراہ کمیشن نے فافن کی دستاویزات متعلقہ فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ایم ڈی رضوان احمد نے کمیشن کو بتایا کہ 2008ءمیں 257،2013ءمیں 371 حلقوں کے بیلٹ پیپرز چھاپے، 2008ءکی نسبت 2013ءمیں حلقے زیادہ ہونے کے باعث زائدکاغذ خریدا گیا۔ تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ کی درخواست پر انکوائری کمیشن کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…