جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

”اقتدار کی کرسی سے پہلے بھی اترنے پر مجبور کرسکتے ہیں“پیپلزپارٹی کا حکومت کو انتباہ

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہاہے کہ حقیقی جمہوریت کاراگ الاپنے والے شب وروزجمہوریت کاخون کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صفورہ چورنگی واقعہ قابل مذمت ہے ۔کراچی میں ہونے والی دہشتگردی کی اس بہیمانہ کارروائی کے پس پردہ جمہوریت دشمن اور انتہا پسند ذہنیت ہے جس سے لوگوں کو اپنے عزم واتحاد کیساتھ روکنا ہوگا۔ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،ا انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر آپریشن ضرب عضب اور کراچی ٹارگٹیڈ آپریشن کا رد عمل ہوسکتا ہے، تاہم پاکستان میں ہونے والی مسلسل دہشت گردی میں امریکہ ، بھارت اوراسرائیل کے گٹھ جوڑ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتاانہوں نے کہا کہ اب ملک میں اس بات کی تفریق یا تخصیص ختم ہوچکی ہے کہ دہشت گردی صرف مذہبی یا فرقہ وارانہ نہیں بلکہ سیاسی ، لسانی و گروہی بنیادوں پر بھی ہورہی ہے، جس کا مقصد ملک کے اندر فرقہ وارانہ فسادات اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے ، صولت مرزا اور ایس ایس پی راﺅ انوار کے بیانات ، رینجرز کی کاروائیوں اور چھاپوں کے دوران ملنے والے ثبوتوں پر ایک عدالتی کمیشن بنانے کی ضرورت ہے ، تاکہ ان بیانات ، ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں ماسٹر مائینڈ لوگوں کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے میں مخلص نہیں 2018 تک لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے کا حکومتی دعویٰ لوگوں کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش ہے کیونکہ ا س وقت تک حکومت کی آئینی مدت پوری ہو چکی ہو گی اگر لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہی تو عوام حکومت کو اقتدار کی کرسی سے پہلے بھی اترنے پر مجبور کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صرف 100 میگا واٹ کے اضافے سے حکومت لوگوں کے غصے کو ٹھنڈا کرنے میں ناکام رہے گی کیونکہ یہ انکی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان کے برابر ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…