اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق اس وقت ملک بھر کی مختلف جیلوں میں 210 سے زائد ایسے قیدی موجود ہیں جنہیں دہشتگردی ایکٹ کے تحت سزائے موت سنائی جاچکی ہے اور ان کی رحم کی اپیلیں بھی مستر ہو چکی ہیں کو نوے روز میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 80 سے زائد ایسے مجرموں کو بھی پھانسی دی جا سکتی ہے جس کی رحم کی اپیلیں نہ صرف ہائیکورٹ،سپریم کورٹ بلکہ صدر پاکستان کے پاس موجود ہیں تاہم اکثریت کی”اپیلیں“ مسترد ہوچکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپیلیں مسترد ہونے والوں کو بھی نوے روز میں ڈیتھ وارنٹ جاری ہوتے ہی تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا۔